سرگودھا پولیس کی کارروائی، 4 کلو 200 گرام چرس برآمد

جمعرات 5 جون 2025 17:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) سرگودھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتار کر کے4 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او عطاء شہید سب انسپکٹر فیاض گوندل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شہباز کو گرفتارکر کے چرس 4 کلو 200 گرام برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :