Live Updates

عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ، ہائی الرٹ کر دیا گیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

جمعرات 5 جون 2025 17:44

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) قصور ریسکیو 1122 نے عید الضحی کے حوالے سے ایمرجنسی کوریج پلان ترتیب دے دیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 قصور نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا پلان کے مطابق عید الضحی کی تعطیلات کے دوران ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ہائی الرٹ کر دیا گیا، چاند رات اور عید نماز کے اجتماعات کے دوران اہم مقامات پر ریسکیورز کو میڈیکل کٹ اور ایمبولینسز کے ہمراہ تعینات کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار ضلعی حکومت کی جانب سے لگائی گئیں مویشی منڈیوں میں بھی میڈیکل کوریج مہیا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حالیہ مون سون کے پیش نظر ریسکیو واٹر اینڈ سرچ ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تا کہ مون سون کی بارشوں کے دوارن کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان نے عوام الناس سے خصوصی طور پر اپیل کی ہے کہ عید کی تعطیلات میں نہروں اور دریاوؤں میں نہانے سے گریز کریں خصوصی طور پر اپنے بچوں کا خیال رکھیں، دفعہ144کا نفاذ کر دیا گیا ہے خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ریسکیو 1122ہمہ وقت آپ کی خدمت کے لیے تیار ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 ہیلپ لائن پر فری کال کریں۔\378
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :