عدالت پیشی کیلئے آنے پر بھی ناکوں پر روکا جاتا ہے، کنول شوذب

16دن سے بشری بی بی قید تنہائی میں ،کمرے میں چوہے اور کیڑے مکوڑے پھر رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 جون 2025 22:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) رہنماء پی ٹی آئی کنول شوذب نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کیس میں عدالت پیشی پر آنے پر بھی ناکوں پر روکا جاتا ہے۔راولپنڈی میں کنول شوذب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپن کورٹ کے سارے تقاضوں کو ختم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے سینئر وکلا کو جیل کے باہر دھوپ میں کھڑا رکھا جاتا ہے، وہ ہمارے سینئر وکیل ہیں ان کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کا قصور یہ ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں، 16 دن سے بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، بشری بی بی کے کمرے میں چوہے اور کیڑے مکوڑے پھر رہے ہیں۔