Live Updates

کسان متحد ہو جائیں تو کوئی ان پر ظلم نہیں کر سکے گا‘ لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کی پوری طاقت کسانوں کی پشتی بان ہے‘ تقریب سے خطاب

جمعرات 5 جون 2025 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ کسان متحد ہو جائیں تو کوئی ان پر ظلم نہیں کر سکے گا،جماعت اسلامی کی پوری طاقت کسانوں کی پشتی بان ہے،پاکستان کی معیشت کی بنیاد زراعت ہے لیکن حکومتی پالیسیوں میں کسان کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان بورڈ لاہور کے عہدیداران کی حلف برداری کی پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا درست معاوضہ، سستی کھاد، معیاری بیج اور پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ زراعت کا شعبہ ترقی کرے۔سردار ظفر حسین چوہدری نے کہا کہ جب تک کسان خوشحال نہیں ہوگا، ملک خود کفیل نہیں ہو سکتا۔ موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے زراعت پر توجہ دینا ہو گی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی قرضوں پر سود ختم کیا جائے اور کسان دوست پالیسیوں کا اعلان کیا جائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات