چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کی ریٹائرمنٹ کےسلسلہ میں الوداعی تقریب

جمعرات 5 جون 2025 22:25

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں ہائیکورٹ آزادجموں وکشمیر کی انتظامیہ کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ججز آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس سید شاہد بہار، جسٹس سردار محمد اعجاز خان، جسٹس خالد رشید چوہدری اور سابق جج ہائیکورٹ جسٹس میاں عارف حسین، ایڈووکیٹ جنرل، وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر بار کونسل، رجسٹرار ہائیکورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سیکرٹری قانون، انصاف و پارلیمانی امور، سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چیئرمین انوائرمنٹل ٹریبونل، چیئرمین انکم ٹیکس ٹربیونل،ججز احتساب کورٹس، جج الیکشن ٹریبونل، جج سروس ٹریبونل، ممبرآن بار کونسل، سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ و ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد، ماتحت عدلیہ آزاد جموں و کشمیر کے جوڈیشل آفیسران و قاضی صاحبان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جسٹس صداقت حسین راجہ کو آزادجموں وکشمیر پولیس کی جانب سلامی دی گئی ۔خطاب میں مقررین نے جسٹس صداقت حسین راجہ کی عدلیہ کے لیے خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے عام آدمی کو انصاف کی فراہمی، وکلاء اور جوڈیشری کے وقار میں اضافہ کیا ۔ اس موقع پر ہائیکورٹ انتظامیہ کی جانب سے چیف جسٹس کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر دعا بھی کی گئی۔