Live Updates

سم اپنے نام پر لازمی رجسٹرڈ کروائیں ،کسی اجنبی کے زیر استعمال نہیں ہونی چاہیے‘ پی ٹی اے

جمعرات 5 جون 2025 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کو سم سے متعلق خبردار کر دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پی ٹی اے نے لکھا کہ سم اپنے نام پر لازمی رجسٹرڈ کروائیں آپ کی سم کسی اجنبی کے زیر استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

جرائم پیشہ عناصر آپ کی چوری شدہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے نام پر غیرقانونی موبائل سم حاصل کر سکتے ہیں جو فراڈ دیگر غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گردی کیلئے استعمال ہوسکتی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق اپنے نام پر سموں کی تعداد معلوم کرنے کیلئے cnic.sims.pk وزٹ کریں، یا 668 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیجیں، آپ کے نام پر رجسٹرڈ کوئی بھی ایسی سم جو آپ کے زیر استعمال نہیں اسے فوری بلاک کروائیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات