Live Updates

ت*اٹک ، تھانہ فتح جنگ پولیس کی کارروائی، ڈبل مرڈر کے 2 ملزمان گرفتار

جمعرات 5 جون 2025 20:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) تھانہ فتح جنگ پولیس کی کارروائی، ڈبل مرڈر کے 2 ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق جنید احمد ولد نیاز علی سکنہ رتوال نے تھانہ فتح جنگ پولیس کو بیان دیا کہ کیری وین پر سواری بکنگ کا کام کرتا ہوں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد میر افضل عرف بابو خان ولد غلام محمد سکنہ رتوال نے مجھے کہا مجھے پکڑ کر گھر تک چھوڑ آؤ، جسکو لیکر جا رہا تھا کہ جب گھر کے قریب پہنچے تو انکا ڈرائیور طارق محمود ولد نور محمد کیری وین پر موجود تھا جس کو میر افضل نے کہا کہ گاڑی نکالو فتح جنگ شادی پر جانا ہے اسی اثناء میں محمد اشرف ولد نواب خان بھی آ گیا جو میر افضل نے مجھے اور محمد اشرف کو بھی شادی میں لیکر جانے کے لیے گاڑی میں بٹھا لیا جیسے ہی ہم سندھیوں کی جھگیوں سے تھوڑا پیچھے پہنچے تو ایک موٹر سائیکل پر 2 افراد آئے اور ڈرائیور کو گاڑی روکنے کا کہا جیسے ہی گاڑی آہستہ ہوئی تو ایک شخص نے گاڑی کے اندر ہاتھ کر کے پسٹل سے بریسٹ مارا جو فرنٹ پر بیٹھے میر افضل اور ڈرائیور طارق محمود کو لگا جس سے دونوں کی موت واقع ہو گئی۔

(جاری ہے)

تھانہ فتح جنگ پولیس نے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزمان شفقت حیات خان ولد سکندر حیات خان ساکن رتوال اور عبداللہ عرف عابد ولد امیر افضل سکنہ حال تھٹی چوک تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات