حیدر آباد،واٹر ٹینکر کی 3 گاڑیوں کو ٹکر ،1 شخص جاں بحق، 8 زخمی

جمعرات 5 جون 2025 21:05

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)حیدر آباد کے علاقے غریب آباد کے قریب قومی شاہراہ پر واٹر ٹینکر نے 3 گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور8 افراد زخمی ہو گئے۔حیدرآباد پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر نے گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کے دوران 2 کاروں اور رکشے کو ٹکر ماری۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔