ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سینئر کرائم رپورٹر واثق محمد کی رحلت پر اظہار افسوس

جمعرات 5 جون 2025 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایکسپریس نیوز سے وابستہ سینئر کرائم رپورٹر واثق محمد کی رحلت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ واثق محمد کا انتقال صحافت کے روشن اور دمکتے چراغ کے بجھ جانے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیشے کے تمام تقاضوں کو بہت ایمانداری سے نبھایا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن مرحوم کے لئے دعا گو ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ واثق محمد کو اپنے آغوشِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔