مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے نئے امریکی کمانڈرنامزد

جمعہ 6 جون 2025 12:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)امریکی صدر نے یورپ اور مشرق وسطی کے لیے نئے فوجی کمانڈروں کی نامزدگی کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان امریکی پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگستھ نے اعلان کیا، اعلان کے مطابق صدر ٹرمپ نے امریکی ایئر فورس کے جنرل الیکس گرینکوچ کو نیٹو کا یورپ کے لیے نیا کمانڈر نامزد کیا ۔

(جاری ہے)

یورپ میں نیٹو کے لیے امریکی فوجی قیادت میں تبدیلی ایسے وقت پر کی گئی ہے جب یہ افواہیں گردش میں ہیں کہ امریکہ نیٹو فورسز کی قیادت سے الگ ہوجانا چاہتا ہے۔ یاد رہے جب سے نیٹو اتحاد بنا ہے اس کی قیادت امریکہ کے پاس رہی ہے۔نیٹو کے ہورپ میں فوجی سربراہ نامزد کیے گئے ایئر فورس جنرل الیکس گرینکوچ آجکل پینٹا گون میں جوائنٹ سٹاف ڈائریکٹر فار آپرہشنز ہیں ۔ اس سے قبل وہ مشرق وسطی کے لیے امریکی ایئر فور س کی قیادت کر چکے ہیں۔