Live Updates

ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی آج عیدالا ضحی پورے مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائے گی

جمعہ 6 جون 2025 14:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی آج عیدالا ضحی پورے مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ مناتے ہوئے لاکھوں فرزندان توحید نماز عید ادا کر کے سنت ابراہیمی کو پورا کرتے ہوئے اپنے قیمتی جانور اللہ کی راہ میں قربان کر رہے ہیں اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر کے پولیس اور ریسکیو کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

اہل سرگودھا نے مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عیدالاضحی ادا کرتے ہوئے اجتماعات میں ملک کی سلامتی بقا اور استحکام کے ساتھ شہیدا وطن و مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے لئے دعا کی گئی۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں عیدالاضحی کے اجتماعات میں مرکزی عید گاہ میں 7 بجے،جامع مسجد سیدنا معاویہ فاروق اعظم روڈ 6.30 بجے، مرکزی اجتماع اہلحدیث کمپنی باغ 6.00 بجے، مقام حیات اہلحدیث اجتماع 6.00 بجے،جامع مسجد مدینہ العلوم پٹھہ منڈی روڈ 5.30 بجے،جامع مسجد حنفیہ بلاک 18میں 6.15 بجے،جامع مسجد تقوی بلاک 7 میں 5.25 بجے،جامع مسجد ابو ہریرہ اہلحدیث عزیز بھٹی ٹان 6 بجکر 15 منٹ پر،کینال ویو عیدگاہ گرانڈ میں 6.30 بجے،جامع مسجد ختم نبوت لیاقت کالونی 5.15 بجے جامع مسجد خاتم الانبیا بلاک 13 میں 5.22، جامع مسجد موتی بلاک 2 چوک 5.22 بجے، جامع مسجد مدینہ العلوم مقام حیات 5:25، جامع مسجد محمدی کلب روڑ5.20 بجے،جامع مسجد رحمانیہ رحمان پورہ 5:15بجے، جامع مسجد صدیقیہ سیٹلائٹ ٹان 5:30،جامع مسجد صابری رحمان پورہ 5:30بجے،جامع مسجد مکی 11بلاک 5:30 بجے،جامع مسجد عثمانیہ بلاک26 میں 5:45، جامع مسجدعثمانیہ کوٹ فرید 6:00بجے،جامع مسجد گلبرگ سٹی 6:30 بجے مرکزی جامع مسجد حیدرآبادٹاون6:00 بجے جامع مسجد امیرحمزہ گرین ہومز 5:30بجے،جامع مسجد طوبی راناٹاون 5:40 بجے جامع مسجد مدینہ مٹھہ لک7:30 بجے، جامع مسجد فیکٹری ایریا 6:30 بجے،جامع مسجد امیر حمزہ چک 71 شمالی 6 بجے،جامع مسجد ضیائے توحید وی ای پی ٹاون ٹاون صبع 7 بجے،جامع مسجد سلیمان پورہ صبع سات بجیسمیت دیگر مقامات پر نمازعیدالاضحی ادا کی جا رہی ہے جس میں علما و مشائخ نے عید کی فضلیت اور جذبہ قربانی پر خطبہ دیا لاکھوں فرزندان توحید اپنے خوبصورت اور قیمتی جانور سنت ابراہیمی کے تحت قربان کر رہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروفانتظامات کر کے پولیس اور ریسکیو کو ہائی الرٹ رکھا گیا۔جںکہ اجتماعات عید میں ملک کی سلامتی بقا استحکام کے ساتھ شہیدا وطن و مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے لئے دعائیں کی گئیں۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات