صوبائی اسمبلی کے سٹینڈنگ کمیٹیز کے دفاتر، نئے آڈیٹوریم ہال اور کانفرنس رومز کا منصوبہ مکمل، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی کو سراہا

جمعہ 6 جون 2025 16:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے سٹینڈنگ کمیٹیز کے دفاتر، نئے آڈیٹوریم ہال اور کانفرنس رومز کا منصوبہ کی تکمیل پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے سیکرٹری لعل جان جعفر اور ان کی ٹیم کو سراہا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مقررہ وقت میں اعلیٰ معیار پر مبنی کام قابل تحسین ہے اور یہ ٹیم ورک اور دیانتداری کا عکاس ہے۔