ہمایوں خان کا سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

جمعہ 6 جون 2025 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ عباس آفریدی ایک اچھے سیاستدان تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مرحوم کے والد سینیٹر شمیم آفریدی ، بھائی صوبائی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی امجد آفریدی اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عباس آفریدی مرحوم کے درجات بلند کرے، مرحوم کے گھر والوں کے لئے صبر جمیل کی دعا ہے۔