کراچی میں یکم جون کے بعد سے زلزلے کا 32واں جھٹکا،شدت 1.5 ریکارڈ کی گئی

جمعہ 6 جون 2025 17:22

کراچی میں یکم جون کے بعد سے زلزلے کا 32واں جھٹکا،شدت 1.5 ریکارڈ کی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)کراچی میں جمعہ کی صبح ایک مرتبہ پھر معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، یکم جون سے اب تک شہر میں زلزلے کے 32 جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں صبح 8 بجکر 32 منٹ پر پھر زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 1.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلو میٹر کے فاصلے پر 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر میں اتوار سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں جن کی زیادہ سے زیادہ 3.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا 32واں جھٹکا محسوس کیا گیا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ مہرصاحبزاد خان نے کہا کہ شہر میں معمولی نوعیت کے جھٹکے آئندہ 2 سے 3 روز تک محسوس کیے جاسکتے ہیں، تاہم ان جھٹکوں کی شدت میں بتدریج کمی کے ساتھ ساتھ صورتحال بہتر ہوتی دکھائی دے گی، شہریوں کو اس سلسلے میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :