ٹی ایم اے شاہ عالم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عملہ کی چھٹیاں منسوخ کرکے صفائی پلان کوحتمی شکل دیدی

جمعہ 6 جون 2025 17:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) ٹی ایم اے شاہ عالم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی کے لئے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کرکے صفائی پلان کوحتمی شکل دیدی ہے۔تحصیل کودو زون میں تقسیم کرکے دونوں میں کنٹرول قائم کردیئے گئے ہیں،عیدپر3شاول،3 ٹریکٹرٹرالی،3 منی ڈمپر،1 ایکسیویٹر،واٹرٹینکر،10 رکشہ لوڈرسمیت دیگرگاڑیاں صفائی مہم میں استعمال ہوں گی۔

(جاری ہے)

تحصیل میونسپل آفیسرشاہ عالم قدیرنصیرنے صفائی پلان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ عیدالاضحیٰ پرصفائی کی صورتحال کوبرقراررکھنے کے لئے پرعزم ہیں،ٹائون آفیسرانفراسٹرکچرصفائی کے عمل کی نگرانی کریں گے،خالدخان زون اے اوراسرارخان کوزون بی کاانچارج مقررکیاگیاہے،صفائی کے مہم کے دوران ٹی ایم اے شاہ عالم کی زاتی گاڑیوں کے علاوہ کرائے پربھی گاڑیاں حاصل کی گئی ہیں تاکہ عیدکے پرمسرت موقع پرشہری صاف ستھری فضاء میں سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :