Live Updates

کاروباری برادری کونئے مالی سال کے بجٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں،میاں زاہد حسین

جمعہ 6 جون 2025 19:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین اور پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ عوام اورکاروباری برادری کونئے مالی سال کے بجٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں،عوام حکومت سے ایسے بجٹ کی توقع رکھتے ہیں جوریلیف فراہم کرے تاکہ صنعت وتجارت کا شعبہ استحکام، آسانیاں اورترقی کے نئے راستے تلاش کرسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ چاہتا ہے کہ بجٹ میں ایسے فیصلے کیے جائیں جن سے سرمایہ کاری بڑھے، پیداواری لاگت کم ہو، ٹیکس نیٹ وسیع ہو، ایکسپورٹ کوفروغ ملے، تجارتی خسارہ ختم ہو اورمعیشت کا پہیہ پوری طاقت سے گھومنے لگے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات