سوات بیٹے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر والد ،بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

جمعہ 6 جون 2025 20:30

سوات بیٹے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر والد ،بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر ..
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے سینے فتح پور میں خونی سانحہ، بیٹے نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے والد اور بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوتھانہ فتح پور محمد ایاز خان کے مطابق مقتول عمرزادہ کی اہلیہ نے بیان دیا ہے کہ ان کے بیٹے حسیب اللہ، پوتے اسد خان ولد حسیب اللہ اور دیگر پانچ نامعلوم افراد نے رات کے وقت گھر پر حملہ کیا، سوتے ہوئے میرے شوہر عمرزادہ اور بیٹے ارشد خان کو جگا کر حجرے میں لے گئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان پرانی قتل و مقاتلے کی دشمنی چلی آ رہی تھی۔ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔