مسافروں کو ٹرانسپورٹرز کی اوور چارجنگ سے بچانے کیلئے ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،ٹریفک پولیس کے سکواڈز فیلڈ میں رہیں گے،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر

جمعہ 6 جون 2025 21:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کیمطابق محکمہ ٹرانسپورٹ عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران متحرک،عوام کو اضافی کرایوں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کی کڑی نگرانی،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے اس سلسلہ میں جنرل بس اسٹینڈ کا اچانک انسپکشن کیا اور کرایہ ناموں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا-انہوں نیمسافروں سے اڈوں پر دستیاب سہولیات اور مقررہ کرایوں کی وصولی بارے بھی استفسار کیا-ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر، سیکرٹری آرٹی اے راشد علی و دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھی-صوبائی وزیر کا اوور لوڈنگ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو فوری بند کرنے کا حکم بھی دیدیا-بلال اکبر خان نے ڈپٹی کمشنر اور سیکرٹری آرٹی اے کے ہمراہ سموگ بارے آگاہی واک کی قیادت کی-کمسن بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے بھی پلائی- صوبائی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ عید پر مسافروں کو ٹرانسپورٹرز کی اوور چارجنگ سے بچانے کیلئے ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے اسکواڈز فیلڈ میں رہیں گی-وزیر اعلی پنجاب کی قانون شکن ٹرانسپورٹرز کیخلاف سخت ایکشن کی واضح ہدایات ہیں اس لئے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کریک ڈان جاری رہے گا- صوبائی وزیر نے بتایاکہ اب تک لاکھوں روپے کے جرمانے عائد اورلاکھوں روپے کی عوام کو واپسی کرائی گئی ہی-ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ عید پر کسی کو مسافروں سے ناجائز وصولیوں کی اجازت نہیں دیگی-اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کے سرپرائز انسکپشنز کرررہے ہیں-سیکرٹری آرٹی اے راشد علی نے صوبائی وزیر کو عید پر کیئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی۔