Live Updates

معاشی ترقی کے لیے نوجوانوں، خواتین اور اقلیتی برادری کا فعال کردار ادا کرنا ضروری ہے،صدر ایوان تجارت و صنعت

جمعہ 6 جون 2025 22:13

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) ایوانِ تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں، خواتین اور اقلیتی برادری کو فعال کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان طبقات کو قومی ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کیے بغیر معاشی استحکام کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

یہ بات انہوں نے اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس وفد میں پراجیکٹ اینالسٹ سعدیہ بنگش، پراجیکٹ آفیسر ردا زہرہ اور صوبائی ہیومن رائٹس آفیسر مدیحہ فرید شامل تھیں۔ ایوان کے نائب صدر محمد اظہر بلوچ اور سیکرٹری جنرل محمد شفیق بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

میاں بختاور تنویر شیخ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کل آبادی کا تقریباً 70 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے جبکہ خواتین آبادی کا 52 فیصد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس توانائی سے بھرپور انسانی وسائل کو صحیح سمت میں استعمال کیا جائے تو پاکستان نہ صرف غربت پر قابو پا سکتا ہے بلکہ عالمی منڈی میں بھی ایک مضبوط معیشت کے طور پر اُبھر سکتا ہے۔اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام کی نمائندہ سعدیہ بنگش نے ملاقات میں بتایا کہ UNDP کے تحت ملتان میں 200 خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس میں خواتین کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے تاکہ وہ گھریلو صنعت، آن لائن کاروبار، اور دیگر شعبہ جات میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا سکیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات