ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے عید الاضحیٰ کی نماز پولیس لائنز میں ادا کی

ہفتہ 7 جون 2025 11:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے عید الاضحیٰ کی نماز پولیس لائنز میں ادا کی۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان، ڈی پی او محمد ایاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشتیاق سلطان، پولیس افسران اور ضلعی پولیس کے اہلکاروں نے نماز عید ایک ساتھ ادا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور امن و استحکام کے لئے خصوصی دُعائیں مانگی گئیں۔ نماز عید کے بعد اعلیٰ افسران اہلکاروں کے ساتھ گُھل مل گئے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :