Live Updates

سمندری ماحولیاتی نظام بچانا ہماری ترجیح ہے،محمد جنید انوار چوہدری

اتوار 8 جون 2025 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پاکستان کے سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے عزم کااظہار کیا ہے۔ عالمی یومِ بحر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سمندری ماحولیاتی نظام بچانا ہماری ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

سمندروں کو آلودگی ، موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساحلوں کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔ بندرگاہوں اور جہازوں پر سخت آلودگی کنٹرول قوانین نافذ ہیں۔سمندری تجارت اور آبی حیات سے قیمتی زرِمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندروں کے تحفظ کے لئیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ صاف سمندر و سرسبز ساحل مستقبل کے ضامن ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات