Live Updates

دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد کی شارجہ میں سلطان البوہرہ سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات،عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

اتوار 8 جون 2025 19:00

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے عید الاضحیٰ کے موقع پر شارجہ میں سلطان البوہرہ سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات کی اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔اتوار کوقونصل خانے سے جاری بیان کے مطابق دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل نے شارجہ میں داؤدی بوہرہ مسلم کمیونٹی کے 53 ویں روحانی پیشوا سلطان البوہرہ سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات کی اورعید الاضحی ٰکی مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیدنا مفضل سیف الدین نے قونصل جنرل کا گزشتہ محرم کے دوران متحدہ عرب امارات سے بوہرہ برادری کے افراد کے دورہ پاکستان میں سہولت فراہم کرنے میں قونصلیٹ کی طرف سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔قونصل جنرل نے متحدہ عرب امارات کے کثیر الثقافتی معاشرے میں داؤدی بوہرہ برادری کی مثبت شراکت کی تعریف کی اور مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں ان کے دیرینہ کردار کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مستقبل کے اقدامات اور مصروفیات میں کمیونٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے قونصلیٹ کے عزم کا اعادہ کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات