ٹائون چیئرمین کاعیدالاضحیٰ پرلیاقت آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی ستھرائی کے کاموں کاجائزہ

اتوار 8 جون 2025 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب نے عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی لیاقت آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی و ستھرائی کے جاری کاموں کاجائزہ لیا۔اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشوں اور دیگر گندگی کے فوری اور موثر انداز میں اٹھانے کی ہدایت جاری کی تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دورے کے دوران لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں صفائی کے نظام کا معائنہ کرتے ہوئے عملے کو چونا چھڑکنے اور جراثیم کش اسپرے کرنے کی واضح ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی ٰجیسے مذہبی تہوار پر صفائی کا خاص خیال رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور بلدیاتی ادارے اس حوالے سے اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ چیئرمین لیاقت آباد ٹائون شکایتی مراکز اور آلائشیں جمع کرنے کے لیے قائم کردہ کلیکشن پوائنٹس پر پہنچے، جہاں انہوں نے عوام کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کو بغور سنا اور متعلقہ محکموں کو فوری حل کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر محکمہ سینی ٹیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر افسران و عملہ بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :