Live Updates

بلال اظہر کیانی نے عید الاضحٰی کی نماز آبائی گاؤں بدلوٹ میں ادا کی

پیر 9 جون 2025 10:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہر کیانی نے اپنے والد اور وزیر اعلی پنجاب کے مشیر صحت جنرل (ر) اظہر کیانی کے ہمراہ عید الاضحٰی کی نماز آبائی گاؤں بدلوٹ میں ادا کی ۔ وزارت ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے مشیر صحت جنرل (ر) اظہر کیانی اور بلال اظہر کیانی عوام سے عید ملے اور ان کو عید کی مبارک دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلال اظہر کیانی نے پاکستانی قوم سمیت پوری امت مسلمہ کو حج کی برکتیں اور عید کی سعادتوں کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کے لئے برسر پیکار فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کو سلام پیش کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ فلسطینیوں اور کشمیریوں کو آزادی کی نعمت، امت کو اتحاد اور انسانیت کو امن و ترقی دے۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ عید قربان، اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری اور دوسروں کے ساتھ خوشیاں اور غم بانٹنے کا نام ہے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات