چین صوبہ بلوچستان میں مزید سرمایہ کاری کے لئے خواہشمند ہے،گورنر بلوچستان

پیر 9 جون 2025 11:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے نماز عید کےموقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے اب صوبہ بلوچستان کے اچھے دن آنے والے ہیں، جس سے روزگار کے نئے مواقع ملنے کے ساتھ خوشحالی آئے گی اور دوست ملک چین بھی ہمارے ساتھ ہوگا اور میرے حالیہ دورے میں چین نے صوبہ بلوچستان میں مزید سرمایہ کاری کے لئے خواہش کی ہے اور اسکے لئے ہمیں سازگار اور پرامن ماحول بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کان کنی، تعلیم اور دوسرے شعبوں میں کام کرنا چاہتا ہے۔