Live Updates

’’ بھارت کرکٹ، ٹیکنالوجی اور ہمت ہر چیز میں پاکستان سے 10 سال پیچھے ہے‘‘

آفریدی نے بھارت سے متعلق خود سے منسوب سوشل پوسٹ کو فیک قرار دے دیا

پیر 9 جون 2025 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر بھارت سے متعلق خود سے منسوب پوسٹ کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے حوالے سے ایک پوسٹ زیر گردش ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کرکٹ، ٹیکنالوجی اور ہمت ہر چیز میں پاکستان سے 10 سال پیچھے ہے، حتیٰ کہ انہیں اپنا دشمن کہنا بھی توہین ہے۔اس پوسٹ کے حوالے سے شاہد خان آفریدی نے اپنا رد عمل دے دیا۔شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب اس پوسٹ کی تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ فیک ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات