میر واعظ عمر فاروق کو عیدالاضحی پر مسجد جانے سے روک دیا گیا

پیر 9 جون 2025 12:35

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو عیدالاضحی پر جامع مسجد سری نگر جانے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی اقدام پر میر واعظ عمر فاروق نے مذمت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل سات سال سے میری نظربندی جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی جیسے مذہبی تہوار پر پابندیاں حکمرانوں کیلیے باعث شرم ہیں۔