Live Updates

ڈی جی پاکستان حج مشن نے اختراعی قیادت پر لیبیتم ایکسیلنس ایوارڈ جیت لیا

پیر 9 جون 2025 13:20

مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) پاکستان حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو نے اپنی شاندار اور اختراعی قیادت کی بنیاد پر ’’لیبیتم ایکسی لینس ایوارڈ‘‘ جیت لیا جو پاکستان کے لیے ایک اور قابل فخر لمحہ ہے۔پیر کو پاکستان حج مشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ڈی جی پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کو ان کی شاندار اور اختراعی قیادت پر لیبیتم ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالوہاب سومرو کو پاکستانی حجاج کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی نمایاں خدمات اور لگن پر ’’حج مشن کے سب سے اختراعی اور مستعد سربراہ‘‘ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ان کی انتھک کوششوں نے پاکستان سے آنے والے حاجیوں (اللہ تعالی کے مہمانوں)کی سہولتوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور حج آپریشنز میں ایک نیا معیار قائم کیا گیاہے۔یہ ایوارڈ حج 2025 کے دوران عبدالوہاب سومرو کے عزم، تزویراتی جدت اور غیر معمولی انتظام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ الحمدللہ! یہ ہم سب کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، آئیے اس شاندار اعتراف کا جشن منائیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات