ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کا تحصیل حسن ابدال کا دورہ

پیر 9 جون 2025 13:50

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے تحصیل حسن ابدال کا دورہ کیا ۔انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر کنٹرول روم صفائی ستھرائی اور جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کی طرف سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص اسلم مارتھ،اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال اقصیٰ امتیاز اور دیگر عملہ بھی موجود تھا ۔ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف پوائنٹ کا بھی جائزہ لیا،اور عملہ آر ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی اور جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :