Live Updates

تل ابیب ، غزہ میں اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آگئے

قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس سے جامع ڈیل کی جائے، قیدی لایر رڈیف کی بیٹی نوم کاٹز کامطالبہ

پیر 9 جون 2025 14:25

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)ہزاروں اسرائیلیوں نے نیتن یاہو حکومت کی غزہ سے قیدی چھڑانے کی حکمت عملی پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے تل ابیب میں احتجاج جاری رکھا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اسرائیلی قیدی پچھلے بیس ماہ سے غزہ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی قید میں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی مظاہرین تل ابیب کے قیدی چوک پر جمع ہوئے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے نعرے لگاتے رہے۔

ان کا نیتن یاہو حکومت سے مطالبہ تھا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس سے جامع ڈیل کی جائے۔ایک قیدی لایر رڈیف کی بیٹی نوم کاٹز نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کو فوری طور پر روکا جائے۔ خیال رہے رڈیف کو مردہ قرار دیا جا چکا ہے۔ تاہم اس کی لاش ابھی غزہ میں ہیں۔

(جاری ہے)

نوم کاٹز نے کہا کہ ہمارے باپ دادا کو واپس لانے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں نہ ڈالیں اور مزید فوجیوں کو مت بھیجیں۔

بلکہ حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ کر کے انہیں غزہ سے لائیں۔فیملیز فورم نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں چار فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ 10000 فوجیوں کی ضرورت ہے۔ تاکہ فلسطینی سرزمین پر جنگی کارروائیاں جاری رکھ سکیں۔بار کوپرٹیشن کے والد تال نے اپنے 21 سالہ بیٹے کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے نیتن یاہو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تمام اسرائیلی قیدیوں کی غزہ سے واپسی کا معاہدہ کریں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات