ٹرمپ کے ساتھ اختلاف ،ایلون مسک ایک دن میں 34 ارب ڈالر سے ہاتھ دھو بیٹھے

پیر 9 جون 2025 14:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)امریکی ارب پتی ایلون مسک اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان شدید اختلاف اچانک ابھرا، جس کے بعد دونوں جانب سے ذرائع ابلاغ میں علانیہ بیانات کے تبادلے شروع ہو گئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اس تنازع میں سب سے بڑا نقصان خود ایلون مسک کو ہوا، جن کی دولت محض ایک دن میں 34 ارب ڈالر سے زیادہ کم ہو گئی۔