Live Updates

ر*گرو ارجن دیوجی کی رسومات،بھارت نے سکھ یاتیروں کوپاکستان ا?نے سے روک دیا

بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو روکنے کی اطلاع کے باوجود واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کرنے کا فیصلہ

پیر 9 جون 2025 16:20

oنئی دہلی ، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق بھارت نے گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات میں آنے والے سکھ یاتریوں کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں نے 9 جون کو گرو ارجن دیو کے شہیدی دن کی رسومات کے لیے پاکستان آنا تھا۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کریں گے، واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کے لیے استقبالیہ اسٹیج تیار کیا گیاہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سکھ گرود وارہ پربندھک کمیٹی واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا انتظارکرے گی۔ادھربھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان ا?نے سے روک دیے جانے کے اطلاعات کے باوجود پاکستان میں واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا علامتی استقبال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ارکان بھارتی یاتریوں کا انتظار کریں گے اور استقبال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا۔ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی عدم موجودگی کے باوجود استقبال علامتی طور پر ہوگا تاکہ دنیا کو پاکستان کا اقلیت نواز، دوست اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی چہرہ دکھایا جا سکے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات