_عامر خان کی 91 سالہ والدہ کی فلمی دنیا میں انٹری

yزینت خان، فلم ستارے زمین پر سے فلمی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں

پیر 9 جون 2025 16:20

]ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)بالی وڈ اسٹار عامر خان کی آنے والی فلم 'ستارے زمین پر' جہاں اپنی کہانی کے باعث شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، وہیں اب اس فلم میں ایک سرپرائز بھی سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی 91 سالہ والدہ، زینت خان، فلم ستارے زمین پر سے فلمی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عامر خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ فلم میں شادی کے گانے میں نظر آئیں گی، یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

عامر خان نے بتایا کہ عام طور پر امی کبھی نہیں کہتیں کہ وہ شوٹنگ پر آنا چاہتی ہیں۔ لیکن ایک دن اچانک صبح انہوں نے فون کیا اور پوچھا آپ کہاں شوٹنگ کر رہے ہیں ہمیں بھی آنا ہے شوٹنگ پر۔عامر نے بتایا کہ انہوں نے فورا گاڑی بھیجی اور ان کی بہن والدہ کو سیٹ پر لے آئیں۔ والدہ وہیل چیئر پر تھیں اور سیٹ پر شادی کے گانے کی شوٹنگ ہو رہی تھی، جہاں سب خوشی سے جھوم رہے تھے۔