ٓ اس وقت بالاناڑی میں مکمل ڈاکو راج ہے پورا بالاناڑی چوروں، ڈاکوں، رہزنوں کے کنٹرول میں ہے

پیر 9 جون 2025 16:25

۸بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)ضلع بولان کچھی کے سیاسی و قبائلی شخصیت حاجی میر محمد ہاشم شاہوانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ اس وقت بالاناڑی میں مکمل ڈاکو راج ہے پورا بالاناڑی چوروں، ڈاکوں، رہزنوں کے کنٹرول میں ہے کسی بھی شریف شہری اور عوام کا عزت نفس محفوظ نہیں، بالاناڑی حاجی شہر کا کوئی بھی لنک روڈ، راستہ، گاں، علاقہ حتکہ لیویز تھانہ حاجی شہر کے حدود میں آنے والا قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے روڈ تک بھی محفوظ نہیں، روزانہ کی بنیاد پر ڈاکو بالاناڑی میں بلا خوف و خطر لوٹ مار کرتے ہیں بالاناڑی اور لیویز تھانہ حاجی شہر کے حدود کے تمام علاقے اس وقت مکمل ڈاکوں، چوروں کے قبضے میں ہے اور پورے علاقے بالاناڑی میں اس وقت ڈاکوں کا راج ہے آج مرخہ 8 جون 2025 کو بھی ڈاکوں نے لیویز تھانہ حاجی شہر کے حدود قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے روڈ لمجی، لینڈ سی ڈبل روڈ پر دن دیہاڑے سر عام دیدہ دلیری کے ساتھ ناکہ لگا کر قومی شاہراہ پر لوٹ مار کرتے رہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی مزاحمت نہیں کی گئی ہے جوکہ ایس ایچ او لیویز تھانہ حاجی شہر بالاناڑی اور ڈاکوں، چوروں کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے کیونکہ دن دیہاڑے سر عام نیشنل ہائی وے روڈ لمجی پر لوٹ مار سے ایسا لگتا ہے کہ ایس ایچ او لیویز حاجی شہر بالاناڑی ڈاکوں اور چوروں کے ساتھ ملے ہوئے جوکہ باعث شرم اور قابل مذمت عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے لیویز تھانہ حاجی شہر کے گاڑی کے سامنے سے چور گزر جاتے ہیں لیکن ایس ایچ او لیویز تھانہ حاجی شہر چوروں، ڈاکوں کے سامنے بلکل بے بس اور ان کو پکڑنے سے قاصر ہے آج قومی شاہراہ لمجی ڈبل روڈ پر ڈاکوں کی سر عام لوٹ مار سے ٹرانسپورٹروں عام مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لئے گئے ہیں اس حوالے سے ہم نے ضلع بولان کچھی سے منتخب ایم پی اے صوبائی وزیر ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو سے بھی رابطہ کئے ہیں کہ وہ آئے روز بالاناڑی میں چوری، ڈکیتیوں، رہزنوں کے واقعات کا فوری نوٹس لیں کیونکہ اس وقت غریب اور شریف لوگ سخت پریشان ہیں کیونکہ شریف اور غریب لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ایس ایچ او لیویز تھانہ حاجی شہر بالاناڑی ڈاکوں اور چوروں سے ڈرتے ہیں اور کاروائی کرنے سے قاصر ہیں انتہائی راشی اور کرپٹ ہیں ڈاکوں اور چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں انہوں نے ضلع کچھی سے منتخب ایم پی اے صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان میر محمد عاصم کرد گیلو، کمشنر نصیر آباد ڈویژن، ڈپٹی کمشنر بولان کچھی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر راشی، کرپٹ ایس ایچ او لیویز تھانہ حاجی شہر بالاناڑی کا فوری اور ہنگامی بنیادوں پر ٹرانسفر کرکے کوئی ایماندار، دلیر اور دبنگ ایس ایچ او لیویز تھانہ حاجی شہر بالاناڑی تعینات کیا جائے تاکہ یہاں کے شریف اور غریب عوام آزادانہ طور پر سکون کے ساتھ گھوم پھر سکیں اور ڈاکوں، چوروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے۔

عبدالعزیز