Live Updates

q آج کل کے اداکار سینئرز کو دیکھ کر چڑتے ہیں، پروین اکبر

پیر 9 جون 2025 17:00

د*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء) سینئر اداکارہ پروین اکبر نے کہا ہے کہ ماضی میں نوجوان اداکار اپنے سینئرز کو دیکھ کر ان کے احترام میں کھڑے ہوجاتے تھے، آج کل کے اداکار بڑوں کو دیکھ کر چڑتے ہیں۔پروین اکبر نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

(جاری ہے)

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ریڈیو پاکستان سے بچوں کے اسکول پروگرام سے کیریئر کا ا?غاز کیا، اس وقت وہ اسکول میں پڑھتی تھیں۔

ان کے مطابق ان کی والدہ بھی ریڈیو پاکستان میں اناونسر تھیں، ان کے انتقال کے بعد انہیں ان کے کام پر رکھا گیا۔ایک سوال کے جواب میں پروین اکبر کا کہنا تھا کہ ا?ج کل کی لڑکیوں کو شادی کا فیصلہ والدین پر چھوڑ دینا چاہیے، والدین اپنے بچوں کے لیے بہتر فیصلہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن اگر کسی لڑکی کو کسی سے محبت ہوجاتی ہے تو وہ اس بات کا خیال ضرور رکھیں کہ جس شخص کو وہ پسند کرتی ہیں، وہ ان کی عزت کرتا ہو۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات