ا*مورچوں پر اہلخانہ کے بغیر عید سب سے بڑا قومی فریضہ ہے، عاصم منیر

فیلڈ مارشل نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کیساتھ منائی‘مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور جوانوں کے عزم و حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا اور بلند حوصلے، غیرمعمولی ا?پریشنل تیاریوں کی تعریف کی

پیر 9 جون 2025 17:00

1 راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کنٹرول لائن (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور عید جوانوں کے ساتھ منائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عیدالاضحی اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ منائی، ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے انکا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے عیدالاضحیٰ کی نماز بھی جوانوں کے ساتھ اگلے مورچوں پر ادا کی، نماز عید کے بعد وطن کی ترقی و استحکام ،شہدا کے ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور جوانوں کے عزم و حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا اور بلند حوصلے، غیرمعمولی ا?پریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے افسروں اور جوانوں سے خطاب میں کہا کہ مورچوں پر اہلخانہ کے بغیر عید سب سے بڑا قومی فریضہ ہے، عید پر گھر والوں سے دور رہنا مادر دفاع وطن کے اعلیٰ قومی مقصد کو پورا کرتا ہے۔ا?رمی چیف نے اس موقع پر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ا?ئی ایس پی ا?ر کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد اور شہدا، غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔