wمیر واعظ عمر فاروق کو عیدالاضحی پر مسجد جانے سے روک دیا گیا

پیر 9 جون 2025 17:00

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو عیدالاضحی پر جامع مسجد سری نگر جانے سے روک دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی اقدام پر میر واعظ عمر فاروق نے مذمت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلسل سات سال سے میری نظربندی جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی جیسے مذہبی تہوار پر پابندیاں حکمرانوں کیلیے باعث شرم ہیں۔