)وزیر اعلی مریم نواز شریف کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام، انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کے ورکرز کو شاباش

پیر 9 جون 2025 17:45

[لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء) وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ عیدالاضحی پر پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ بالخصوص ستھرا پنجاب کے ورکرز نے متحرک ہوکر اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دیئے ہیں -پنجاب بھر میں آلائشیں اٹھائیں،گلی محلوں کی صفائی کی اور سڑکوں کو فنائل اور عرق گلاب سے دھویا گیا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے تاریخی صفائی آپریشن پر ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کے ورکرز کوشاباش دی۔