Live Updates

اسلامی سال کا پہلا مہینہ بھی قربانی سے شروع ہوتا ہے اور آخری مہینہ بھی قربانی پر ختم ہوتا ہے،ثروت اعجاز قادری

پیر 9 جون 2025 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے عید االضحی کی نماز کنز الایمان مسجد میں ادا کی جبکہ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے ایم اے جناح روڈ پر نماز عید ادا کی۔پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے مرکز اہلسنت جامع السلیم میں نماز عیدالاضحی کی امامت و خطابت فرمائی۔

پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری مرکزی صدر پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ بلال سلیم قادری نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد قادری ہاؤس میں پاکستان سنی تحریک کی جانب سے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قربانی کی گئی۔

(جاری ہے)

قربانی کا گوشت شہدا کے اہلخانہ اور سفید پوش افراد میں تقسیم کیاگیا۔

چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی قربانی کے اس فلسفے کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں بھی وہ قربانی کا وہ جذبہ اللہ کی رضا کے لیے اپنے بچہ قربان کر دینا اور باپ اور بیٹے کی ایسی محبت جو دنیا میں مثال بن گئی اور اللہ کو وہ ادا اتنی پسند آئی کہ وہ مسلمانوں کے اوپر اس کو واجب کر دیا گیا۔

دنیا میں جانور بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔دیکھیں کتنے اطاعت ہے ان جانوروں کے اندر وہ بھی اللہ کی رضا کے لیے اپنے قربان ہو رہے ہیں تو ہمیں اور آپ کو چاہیے کہ دنیا میں جو مسلمان تتر بتر ہیں مسلمانوں پہ ظلم و زیادتی ہے چاہے وہ کشمیر میں ہو چاہے وہ فلسطین کے غزہ کے مسلمان ہو آج غزہ کے مسلمان بھی اسی وقت میں اسی راہ میں قربانی بھی دے رہے ہیں جنازے بھی اٹھا رہے ہیں اور اس کے بعد نماز عید بھی ادا کر رہے ہیں اور یقینا یہ جذبہ اسلام کا جذبہ ہے محبت کا قربانی کا اسلامی سال شروع ہوتا ہے محرم کا پہلا مہینہ آتا ہے قربانی سے شروع ہوتا ہے اور آخری مہینہ آتا ہے وہ بھی قربانی ہے وہاں پہ 10 دن ہیں یہاں بھی 10 دن ہیں تو دین اسلام ہے قربانی کا نام اور ہم یقینا آج ہماری ترقی نہ ہونے کی وجہ جو ظلم اور ستم کے پہاڑ مسلمانوں پہ توڑے جا رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے مقصد کو بھول گئے ہم قربانی کرتے ہیں کہ اس قربانی کے مقصد کو سمجھنا پڑے گا کہ قرب سنت ابراہیم کا مقصد کیا تھا۔

اللہ تبارک و تعالی کو خالی خون کی ضرورت نہیں گوشت کی ضرورت نہیں لیکن قربانی کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اپنے مستحقین اپنے شہدا شہدا پاکستان ہو شہدا اسلام ہو سب کو یاد رکھنا چاہیے۔قربانی کا گوشت الحمدللہ اس وقت غزہ کے اندر بھی گوشت پہنچایا جا رہا ہے باقاعدہ اس کی پیکنگ کی جا رہی ہے اور وہاں پہ گوشت پہنچایا جا رہا ہے ہمارے بھی شہدا جو اس پاکستان پہ قربان ہوئے پاکستان بقا سلامتی کے لیے اس ملک کی اور ہم سمجھتے ہیں کہ آئیں ہم اپنے شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کریں۔

ایک اہم بات جو ہمارے لیڈروں کو ہمارے حکمرانوں کے لیے ہے کہ آئیں اپنی میمے کو قربان کر دیں آج کے دن آئیں اپنی ذات اپنی انا اپنے مفادات کو قربان کرے اس ملک کی بقا کے لیے اس ملک کی 25 کروڑ عوام کے لیے اپنی ذات کو قربان کریں تو پھر دیکھے گا انشااللہ پاکستان ترقی بھی کرے گا پاکستان کی بقا آج پاک افواج ہے جو پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے اور دشمنوں سے لڑ رہی ہے۔ہم سب کو مل کر یکجہ ہو کر ایک قوم بن کر اس ملک کی ترقی بقا و سلامتی کے لیے اپنی قربانی دینی ہوگی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات