ضم اضلاع کے 700 ارب پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا، فیصل کریم کنڈی

پیر 9 جون 2025 19:20

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ضم اضلاع کے 700 ارب روپے پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان میں محسود جرگہ میں شرکت کی۔ تقریب میں جنوبی وزیرستان اپر کی محسود، برکی اور بیٹنی اقوام کے اکابرین شریک تھے۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کو اسکالر شپ کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اور پشتون قوم کو درپیش مشکلات کے خاتمہ کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تمام قبائل کو ریاست سے متحد ہو کر بات کرنا ہو گی۔ جبکہ انصمام کے بعد سالانہ 100 ارب کی فراہمی کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ضم اضلاع کے 700 ارب روپے پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا۔ وزیر اعظم سے کہا ہے کہ قبائلی عوام کے حق پر سیاست نہیں کریں گے ان کے حقوق ادا کرنا ہوں گے۔