٪ملک میں آبادی کے لحاظ سے کراچی کی بڑا شہر ہونے کی پوزیشن برقرار‘مجموعی آبادی 1 کروڑ 88 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی

پیر 9 جون 2025 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)ملک میں آبادی کے لحاظ سے کراچی کی بڑا شہر ہونے کی پوزیشن برقرار ہے اور کراچی کی مجموعی آبادی 1 کروڑ 88 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے لاہور ملک کا دوسرا بڑا شہر بن گیا،لاہور کی مجموعی آبادی 1 کروڑ 30 لاکھ تک ہے،اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق فیصل آباد 36 لاکھ نفوس کے ساتھ تیسرے جبکہ راولپنڈی 33 لاکھ آبادی کے ساتھ چوتھے نمبر پر۔

گجرانوالہ آبادی کے لحاظ پانچواں بڑا شہر،مجموعی نفوس 26 لاکھ 70 ہزار ہیں،ملتان آبادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا شہر،22 لاکھ سے زائد باسی مقیم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حیدر آباد آبادی کے لحاظ سے ساتویں نمبر پر،19 لاکھ سے زیادہ باسی مقیم ہیں۔پشاور میں آبادی کی تعداد حیدرآباد شہر کے برابر انیس لاکھ ہے،کوئٹہ کی آبادی 15 لاکھ،اسلام آباد شہر کی آبادی 11 لاکھ ہے۔