ْساہیوال، ٹریفک حادثات دو طالبعلم، وکیل ، الیکٹریشن جاں بحق ،2 افراد شدیدزخمی، ایک کی حالت نازک

پیر 9 جون 2025 20:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)عید پر ٹریفک حادثات میں ایک طالب علم وکیل الیکٹریشن سمیت چار افراد ہلاک دو شدیدزخمی ہو گئے۔جی ٹی روڈ بائی پاس ہڑپہ پر سی این جی پمپ کے بالمقابل تیز رفتار ٹرالر نے دوموٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا ۔ دونوں موقع پر ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4دس ایل کے الیکٹریشن شاہد اور غلام علی گلو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان ساہیوال روڈ پر چک 19چودہ ایل کرم علی فلنگ اسٹیشن کے قریب ایک تیز رفتار کارموڑ کاٹتے ہوئے الٹ جانے سے کار سوار علی خاں گادھی ایڈووکیٹ موقع پر جاں بحق۔ جبکہ اس کے دو دوست شدیدزخمی ہوگئے۔ جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ جوگی چوک نیازی پل پر دوموٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں تاجر مرزا ندیم کامران کا بھانجا مرزا امین جاں بحق ہو گیا۔پولیس ہڑپہ ، کسووال اور سٹی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔