سخت گرمی میں صفائی کرنے والے ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، ذیشان رفیق

پیر 9 جون 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2025ء) وزیر بلدیات ذیشان رفیق عید گرینڈ آپریشن کی نگرانی کے لئےمسلسل متحرک رہے۔ پہلے روز انہوں نے لاہور، قصور، پتوکی اور ضلع اوکاڑہ کے علاقوں کا جائزہ لیا جبکہ دوسرے روز صوبائی وزیر فیصل آباد، گوجرہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ گئے۔لاہور میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک، کمشنر لاہور زید بن مقصود اور فوکل پرسن ستھرا پنجاب عاصم محمود نے سیف سٹی اتھارٹی کا مشترکہ دورہ کر کے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے آلائشیں ٹھکانے لگانے کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او بابر صاحب دین نیطصوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ عید آپریشن میں کنٹونمنٹ ایریاز کو بھی شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 24 گھنٹے عید آپریشن کی نگرانی جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کہ ڈمپرز کو ڈھانپ کر ویسٹ ڈمپنگ سائٹس تک منتقل کیا جائے تاکہ شاہراہوں پر گند نہ گرے۔

وزیر بلدیات اور معاون خصوصی نے ایل ڈبلیو ایم سی کے کنٹرول روم کے دورے میں ہدایت کی کہ ہیلپ لائن پر شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کا تعاون گلی محلوں کو صاف رکھنے کے لئے اہم ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی لاہور میں 15 لاکھ ویسٹ بیگ تقسیم کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے عید گرینڈ آپریشن کے انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک کے ساتھ وزیراعلی اور شہریوں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

بعدازاں وزیر بلدیات لکشمی چوک اور مال روڈ آگاہی کیمپ گئے اور وہاں ویسٹ بیگز کا ریکارڈ چیک کیا۔ ذیشان رفیق اور ذیشان ملک نے عید ڈیوٹی کرنے والے سٹاف میں عیدی اور گفٹس تقسیم کئے۔ وزیر بلدیات نے بابا گرانڈ ڈمپنگ سائٹ پر جاری آپریشن کا بھی معائنہ کیا۔ صوبائی وزرا نے شاہی قلعے کی نواحی آبادی کا دورہ کر کے شہریوں سے فیڈ بیک لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ سخت گرمی میں سڑکوں اور گلیوں میں صفائی کرنے والے ورکرز ہمارے ہیرو ہیں۔

لاہور سمیت پورے پنجاب میں صفائی کے مثالی انتظامات کئے کئے ہیں۔ ایک لاکھ 30 ہزار کے قریب عملہ صفائی میں مصروف ہے۔ گزشتہ برس کا صفائی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کو گرینڈ آپریشن پر مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ ہر شہر اور ہر گاں میں ٹیم موجود ہے۔ انشااللہ مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عید کے دوسرے روز فیصل آباد شہر کا دورہ کیا۔

ایم پی اے شعیب صدیقی بھی ان کے ساتھ تھے۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر اور ایف ڈبلیو ایم سی کے سی ای او رف احمد نے بریفنگ دی۔ذیشان رفیق نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں جاری گرینڈ عید آپریشن کا جائزہ لیا اور کنٹرول روم اور چوک گھنٹہ گھر میں آگاہی کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے فیصل آباد میں ماحول دوست ویسٹ بیگز کی تقسیم کی تفصیلات معلوم کیں۔ ذیشان رفیق نے فیصل آباد میں صفائی کے مجموعی انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ لاہور، قصور، اوکاڑہ کے بعد فیصل آباد کا دورہ کر رہا ہوں۔