ایلون مسک کو فون کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، صدرڈونلڈ ٹرمپ

منگل 10 جون 2025 09:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں کاروباری شخصیت ایلون مسک سے فون پر بات کرنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ان کو فون کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق وائٹ ہائوس میں صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ ایلون مسک سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔ واضح رہے کہ 5 جون کوایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل نیٹ ورکس پر ایک دوسرے پر سخت الزامات لگائے جس میں ایلون مسک نے کہا کہ ان کی حمایت کے بغیر ٹرمپ نومبر 2024 میں کبھی بھی الیکشن نہیں جیت سکتے تھے۔ انہوں نے ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں بھی بات کی۔