
فیصل آباد ، میاں بیوی نے ٹرین کے نیچے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
واقعہ بھائی والا پھاٹک کے قریب پیش آیا، دونوں میاں بیوی نے اچانک پٹری پر آ کر ٹرین کے سامنے آگئے جس سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس
فیصل علوی
منگل 10 جون 2025
11:27

(جاری ہے)
پولیس کے مطابق دونوں لاہور جانے والی بدر ایکسپریس کے آگے لیٹ گئے تھے اور زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی جوڑے کی شناخت اور پس منظر جاننے کیلئے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور اہل خانہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول میاں بیوی ساجد اور رضیہ کی لاشیں الائیڈ ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا قائم ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیصل آباد میں 31 سالہ نوجوان نے چلتی ٹرین کے آگے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔ جھمرہ روڈ پر طارق آباد پھاٹک کے قریب 31 سالہ نوجوان نے چلتی ٹرین کے آگے لیٹ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا مضروب موقع پر ہی دم توڑ گیاتھا۔مرنے والے نوجوان کی شناخت ایم قاسم ولد ایم اسحاق کے نام سے ہوئی تھی جوکہ عبداللہ پور کا رہائشی تھا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم میں ٹرین حادثہ کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری امدادی ٹیم روانہ کی گئی تھی۔ موقع پر موجود افراد نے بتایا کہ نوجوان خود ٹرین کے آگے لیٹ گیا اورمو قع پر ہی دم توڑ گیاتھا۔ لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ اسی طرح ایک اور واقعہ میں کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر چمن پسنجر ٹرین کے نیچے لیٹ کر خودکشی کی کوشش کی تھی جو بعدازاں کراچی میں انتقال کرگیا تھا۔عامر غوری نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔ اول طور پر کہا گیا تھا کہ عامر غوری نے بچی کو بچاتے ہوئے ٹرین کے آگے چھلانگ لگائی، لیکن سی سی ٹی وی نے خودکشی کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
-
خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیئے
-
عمران خان کے بیٹوں نے اگر ویزہ اپلائی کیا ہے توٹریکنگ نمبر دیں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی
-
علی امین گنڈاپور اگر صوبے میں امن وامان قائم نہیں کرسکتے تو استعفا دے دینا چاہیئے
-
بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا
-
جے یوآئی ف تحریک تحفظ آئین یا کسی اورالائنس کا حصہ تھی اور نہ ہے
-
گلگت بلتستان میں 5اگست سے 7اگست تک موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ متوقع ،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
-
اپوزیشن میں ہوتے ہو تو "ووٹ کو عزت دو", حکومت میں آکر کہتے ہو میں بھول گیا
-
پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں مزید تیزی آگئی
-
شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈائون کے باوجود چینی سرکاری قیمت پر فروخت شروع نہ ہوسکی
-
کسان اتحاد کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
-
خیبرپختونخواہ کے وسائل نہ کسی نے مانگے، نہ کسی کو دئیے اور نہ کسی کو دیے جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.