حوثی ملیشیا نے سیو دی چلڈرن تنظیم کے اثاثے ضبط کر لیے

منگل 10 جون 2025 11:59

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)حوثی جماعت نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں بین الاقوامی تنظیم سیو دی چلڈرن کے تمام اثاثے ضبط کر لیے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حوثیوں نے تنظیم کے صنعا دفتر سمیت عمران، حجہ، صعدہ، الحدیدہ اور ب کے دفاتر سے گاڑیاں، کمپیوٹر، بجلی کے جنریٹر، ادویات اور دیگر قیمتی سامان ضبط کیا، جن کی مجموعی مالیت تقریبا 40 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔یہ کارروائی براہ راست حوثی قیادت کی نگرانی میں کی گئی، اور تنظیم کی جانب سے کرائے پر لی گئی عمارتوں میں کی گئی بہتریاں جیسے آہنی دروازے، روشنی کے کھمبے وغیرہ بھی زبردستی ہٹالی گئیں۔

متعلقہ عنوان :