سرگودھا، پسند کی شادی میں غیرت کے نام پرنوجوان نے اپنی بہن اوربہنوئی دونوں کو قتل کردیا

منگل 10 جون 2025 12:27

سرگودھا، پسند کی شادی میں غیرت کے نام پرنوجوان نے اپنی بہن اوربہنوئی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)پسندکی شادی میں غیرت کے نام پر نوجوان نے اپنی بہن اور بہنوئی دونوں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقتولین میاں بیوی کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ان کے آبائی تدفین کے لئے روانہ کر دیں اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مقدمہ قتل میں مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ خوشاب کے گاں جبی شریف کے نوجوان احسن نور اعوان نے چند سال قبل دوشیزہ نسرین بی بی سے پسند کی شادی کر رکھی تھی جس میں غیرت کے نام پر گزشتہ روز دلہن کے بھائی عنصر محبوب نے بہن کے گھر شہزاد ٹائون جوھر آباد میں داخل ہو کر دونوں میاں بیوی اپنی نسرین بی بی اور بہنوئی احسن نور کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا جس سے دونوں میاں بیوی شدیدزخمی ھوگئیجن کو ریسکیو کر کے فوری طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوھرآباد منتقل کیا گیا جہاں دونوں میاں بیوی یکے بعد دیگرے زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیدونوں کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے بعد تدفین کے لئے آبائی گاں جبی شریف روانہ کردیا گیا اور پولیس تھانہ خوشاب سب انسپکٹرامان اللہ خان کی مدعیت میں مقدمہ بجرم 311،449،302ت پ درج کر کے ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔