شاہ کوٹ، تیز رفتار کار اچانک وہیل کھلنے کے باعث الٹ گئی، حادثہ کے نتیجہ میں 5افراد زخمی

منگل 10 جون 2025 13:27

شاہ کوٹ، تیز رفتار کار اچانک وہیل کھلنے کے باعث الٹ گئی، حادثہ کے نتیجہ ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)شاہ کوٹ ننکانہ صاحب روڈ نزد برالہ گاں تیز رفتار کار اچانک وہیل کھلنے کے باعث الٹ گئی ،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا،حادثہ کے نتیجہ میں 5افراد زخمی ہوئے،ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں میں 19سالہ طیب، 18 سالہ عثمان، 21 سالہ حارث، 25 سالہ عبداللہ اور 25 سالہ زین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :