اسرائیلی فوج کا یمن کی تین بندرگاہیں خالی کرنے کا حکم

رس عیسی، الحدیدہ اور الصلیف بندرگاہوں پر ممکنہ اسرائیلی حملے کا خطرہ

منگل 10 جون 2025 13:33

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)اسرائیلی فوج نے ایک سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے یمن کے مغربی ساحل پر واقع تین اہم بندرگاہوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ وارننگ حوثی کنٹرول میں موجود تنصیبات پر متوقع اسرائیلی حملوں کے پیش نظر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخای ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ رس عیسی، الحدیدہ اور الصلیف کی بندرگاہیں فورا خالی کر دی جائیں اور ان مقامات پر موجود تمام افراد ان سے دور ہو جائیں۔ادرعی کا کہنا تھا کہ حوثی گروپ ان بندرگاہوں کو ان کے بہ قول دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔