سجل علی کا پشتون انداز دل جیتنے میں کامیاب

سجل علی اپنی بہترین اداکاری کے علاوہ اپنے دلکش فیشن سنس کے سبب بھی مشہور ہیں

منگل 10 جون 2025 13:38

سجل علی کا پشتون انداز دل جیتنے میں کامیاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)پاکستانی اداکارہ سجل علی نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پشتون انداز سے سب کے دل جیت لیے۔سجل علی کا شمار پاکستان کی صفِ ہے اول کی اداکاروں میں ہوتا ہے اور اس کی وجہ ان کی شاندار پرفارمنس ہے۔

(جاری ہے)

سجل علی اپنی اداکاری سے ناظرین کو نہ صرف بے ساختہ ہنسنے بلکہ زار و قطار رونے پر بھی مجبور کرنے کا فن جانتی ہے۔

سجل علی کے مشہور ڈراموں میںیقین کا سفر،او رنگریزہ ،آنگن اورمحمودآباد کی ملکائیں شامل ہیں جبکہ انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا ہے۔سجل علی اپنی بہترین اداکاری کے علاوہ اپنے دلکش فیشن سنس کے سبب بھی مشہور ہیں۔جہاں عید کے موقع پر پاکستانی حسیناں نے مختلف لکس سے سب کی توجہ حاصل کی وہیں سجل علی نے پشتون انداز اپنا کر حسن کے جلوے بکھیرے۔